180 طلبہ و طالبات کا انٹرنشپ کورس مکمل کرنا اعزاز کی بات،عظمیٰ بخاری

07 نومبر ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ، خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میں مختلف یونیورسٹیوں کے 180 طلباء نے انٹرنشپ کورس مکمل کر لیے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے انٹرنشپ کورس مکمل کرنے والے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی جی پی آر میں طلبہ کے اعزاز میں خصوصی طور پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے انٹرنشپ کورس مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ چند ماہ میں 180 طلبہ و طالبات نے انٹرنشپ کورس مکمل کیا ہے۔تقریب میں ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد، ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا سہیل رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر حفصہ جاوید اور ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے ردا ملک نے خصوصی شرکت کی۔