مقبوضہ کشمیر ، ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کا تنخواہ اور پنشن کی امتیازی پالیسی کیخلاف احتجاج

07 نومبر ، 2024

جموں(اے پی پی):غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں نے تنخواہ اور پنشن کی امتیازی پالیسی کے خلاف ہری سنگھ پارک جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کا اہتمام نان گزٹیڈ پنشنرز ویلفیئر فورم نے کیا تھا جس کی قیادت اجیت سنگھ کررہے تھے۔