پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، جنرل ساحر شمشاد

07 نومبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز) پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہیں، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔