امریکی الیکشن، پاکستانی نژاد سمیت فلسطین عرب نمائندے بھی کامیاب پاکستانی نژاد امیدوار سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی بھی کامیاب

07 نومبر ، 2024

واشنگٹن(نیوزایجنسیاں)امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد سمیت فلسطین عرب نمائندے بھی کامیاب ہوگئے۔ امریکا کے صدارتی الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدوار سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی کامیاب ہوئے جبکہ عائشہ فاروقی، مریم صبیح اور ایرون بشیر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی الیکشن میں بہت سے پاکستانی نژاد امیدوار بھی ری پبلکن اور ڈیمو کریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے، جن میں سے کچھ کامیاب رہے اور کچھ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی سے دونوں مسلمان امیدوار کامیاب ہو گئے، ڈیلس سے سلمان بھوجانی اور ہیوسٹن سے ڈاکٹر سلیمان لالانی نے کامیابی حاصل کی۔پاکستانی نژاد ری پبلکن امیدوار ایرون بشیر کو پنسلوینیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔