بائیڈن اور کملا ہیرس کی ٹرمپ کو مبارکباد، شکست تسلیم کرلی

07 نومبر ، 2024

نیو یارک (عظیم ایم میاں ) عالمی لیڈروں کی جانب سے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی حریف کملا ہیرس اور امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کی مبارکباد دی ہے ، کملا ہیرس نے اپنی انتخابی شکست بھی قبول کرلی ہے ۔ ٹرمپ مضبوط اور بااختیار صدر ، انتظامی اختیارات ، قانون سازی اور عدالتی محاذ پر بھی بر تری ہوگی۔