سینیٹ ، ایوان نمائندگان میں اکثریت ، ہم خیال عدالت ٹرمپ کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں

07 نومبر ، 2024

نیویارک (تجزیہ / عظیم ایم میاں) 78؍سالہڈونلڈٹرمپ ایک بار پھر صدارتی انتخاب جیت کر امریکا کے 47؍ ویں اور طاقت ور منتخب صدر کے طور پر واپس لوٹے ہیں گو کہ ابھی بعض ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی ابھی مکمل ہونا باقی ہے جبکہ ہر امریکی ریاست کی جانب سے سرکاری طور پر نتائج کو مرتب کرکے سرکاری اعلانات کی رسم بھی باقی ہے لیکن اس کے باوجود نہ صرف امریکاکے ڈیموکریٹ اور ری پبلکن ووٹرز سے لیکرامریکی ’’ڈیپ اسٹیٹ‘‘ تک سب ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت اور واپسی کو تسلیم کرنے پرآمادہ نظر آتے ہیں۔ امریکی سینیٹ میں اکثریت۔ ایوان نمائندگان میں موافق توازن۔ ہم خیال عدالتی رجحانات ۔ ٹرمپ کو اپنے ایجنڈے پر عمل کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔