خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری اور ہیڈمنی کا تعین کرنیوالی کمیٹی کی تشکیل

07 نومبر ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) بلیک بک ،ریڈ بک میں شامل خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری اور ہیڈمنی کا تعین کرنیوالی کمیٹی وزیرقانون کی سربراہی میں کام کرے گی ۔ نئی بننے والی کمیٹی میں وزیر قانون چیئرمین ہوں گے،باقی ممبران میں ہوم سیکرٹری ، سیکرٹری پبلک پراسیکیوٹر ہوں گے،فنانس سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر ممبران ہوں گے۔