لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرز رولز ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ناقص ٹاؤن پلاننگ کی وجہ سے لاہور آلودگی کا گڑھ بن گیا ہے، مجھے لاہور میں آکر مٹی پھانکنا پڑتی ہے،انہوں نے درخواست چیئرمین پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرز کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایسا لگتا ہے لاہور ٹاؤن پلاننگ کے بغیر بنایا گیا ہے، بادی النظر میں لگتا ہے لاہور ٹاؤن پلاننگ کے بغیر بنایا گیا ہے، اسلام آباد شہر بہترین ٹاؤن پلاننگ کے تحت بنایا گیا ہے، اسلام آباد میں آپ پیدل بھی چلیں تو ماحولیاتی آلودگی محسوس نہیں ہوتی، کونسل کے وکیل مبین الدین قاضی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے رول 78 بی میں قانون کے برعکس ترمیم کی، ترمیم کے بعد آرکیٹیکٹ ڈگری ہولڈر کو کونسل رجسٹرڈ نہیں کرے گی، ترمیم کے مطابق اب صرف ٹاؤن پلانر کی ڈگری ہولڈر کو کونسل رجسٹرڈ کرے گی۔
لاہور بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر اضافے کیساتھ 4 ہزار 30ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی...
لاہورسرمایہ کار عارف حبیب نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ کیپٹل مارکیٹ پائیدار معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ ایس ای سی...
لاہور پنجاب میں خریدی جانے والی ہر نئی گاڑی کی رجسٹریشن اب لازمی طور پر پنجاب میں ہی کی جائے گی۔ اس حوالے سے...
اسلام آباد جماعتِ اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ پروفیسر حمزہ مصطفائی، صوبائی ناظم نشر و اشاعت...
لاہورگزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 24کروڑ ڈالر کی کمی سے 22ارب 67کروڑ ڈالر رہ گئے،ان...
اسلام آباد ملک بھر میں آٹے کی سپلائی متاثر، 10اور 20کلو کے تھیلے نایاب ، گندم کی ترسیل میں رکاوٹوں سے آٹے کی...
کراچینجی ایئر لائن کے افتتاح سے پاکستان کے فلائٹ آپریشن میں یومیہ 8 پروازوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ساوتھ ایئر نے...
لاہور پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ۔ لاہور...