آرمی چیف کی مدت 3 سے 5 سال کرناوقت کی ضرورت تھی،گورنرپنجاب

07 نومبر ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت تین سال سے پانچ سال کرناوقت کی ضرورت تھی۔ انہوں نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما ملک رشید کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے گورنر نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے اتحادی حکومت کا چلنا ضروری ہے۔