16نومبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے جا رہے ہیں،حسن مرتضی

07 نومبر ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پیپلز پارٹیوسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ16نومبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے جا رہے ہیں،لاہور میں بڑا ورکر کنونشن کریں گے جس سے بلاول بھٹو خطاب کرینگے۔ وہ پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر خیام حفیظ کے گھر پارٹی پرچم لہرانے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔