عدالت حکومت کے پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی‘چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم

07 نومبر ، 2024

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے نادراکے اشتراک سے ملک کے مختلف علاقوں میں 30پاسپورٹ کاؤنٹرز/دفاتر کھولنے کیخلاف دائر رٹ پٹیشن خارج کردی اورقراردیاکہ عدالت حکومت کے پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، یہ ایک اچھا اقدام ہے۔