60 ہزار سے زائد سکھ یاتری جنم دن تقریبات میں شرکت کرینگے، رمیش سنگھ

07 نومبر ، 2024

لاہور(خبر نگار،خصوصی رپورٹر، اپنے نامہ نگارسے)بابا گرو نانک دیو جی کے 555ویں جنم دن کے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ 60 ہزار سے زائد سکھ یاتری جنم دن تقریبات میں شرکت کرینگے۔