چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن تعیناتی ،تین نام صدرمملکت کو ارسال

07 نومبر ، 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین (ایم پی ون سکیل)کی پوسٹ پر تعیناتی کیلئے تین امیدواروں پر مشتمل پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے صدرمملکت کو منظوری کیلئے بھجوا دیا ہے ، ذرائع کے مطابق پینل میں فیاض ساہی کا نام پہلے نمبر پر ہے۔