عمران خان تاریخ کا اعلان کرینگے تو پورا ملک نکلے گا،یہ آخری کال ہوگی، علی امین گنڈا پور

07 نومبر ، 2024

پشاور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان تاریخ کا اعلان کرینگے تو پورا ملک نکلے گا، یہ آخری کال ہوگی، سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے، بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال کے بعد جب تک ہمارا حق نہیں ملتا تب تک کوئی واپس نہیں جائیگا، اس بار جب ہم نکلیں گے تو وہی بندہ آئے جو گھر بتاکر آئے کہ واپسی آزادی کیساتھ ہی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، علی امین گنڈا پورکا کہنا تھا کہ گورنر سے ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔