اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں 50فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ300ارب کا نقصان ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق صرف پہلی سہ ماہی میں قانونی سگریٹس کی فروخت میں 80کروڑ اسٹک کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث سگریٹ سیکٹر سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو حاصل ہونے والے ریونیو میں بھی نقصان ہوا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق جولائی تا ستمبر والیم 7.1ارب سے کم ہو کر 6.3ارب اسٹکس پر آگیا، رواں سال قانونی سگریٹس کی مارکیٹ سیل میں 4ارب روپے کی کمی کا خدشہ ہے۔ صرف ایک ٹیئر ون برینڈ کی سالانہ فروخت 66کروڑ سے کم ہوکر 30کروڑ پر آگئی۔دوسری جانب پاکستان سے سوڈان کو 25کروڑ ڈالر مالیت کے سگریٹ برآمد کرنے کا موقع بھی ضائع ہوگیا ہے،ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات اور وزیر اعظم کی منظوری کے باوجود ایس آر او جاری نہیں ہو سکا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے ایس آر او جاری نہ ہونے کے باعث 25ملین ڈالر سگریٹ ایکسپورٹ کا پہلا آرڈر کینسل ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سے کینسل آرڈر، بنگلہ دیش نے متعلقہ سگریٹ ایکسپورٹ آرڈر کا حاصل کر لیا ہے، ایک ماہ کے اندر بنگلہ دیش نے 10سگریٹ پیکٹ تیار کر کے سوڈان برآمد بھی کر دئیے ہیں۔
واشنگٹن نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بشار الاسد روس کی حمایت ختم ہونے کے بعد شام سے بھاگ...
مظفرآبادسابق امیر جماعت الدعوہ مولانا عبد العزیز علوی علیل،تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ سے راولپنڈی منتقل...
دمشقشام میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت اور فوج اور مسلح دھڑوں کے درمیان محاذ آرائی کی روشنی میں اسرائیل نے...
لاہور پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وفاق المدارس 2019 میں وفاقی وزارت تعلیم کے...
اسلام آبادتوشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخی درخواست اسلام...
اسلام آباد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان کی زرعی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا...
اسلام آبادوزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد میں حالیہ...
واشنگٹن ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نو منتخب صدر...