بائیڈن کی نومنتخب امریکی صدرکو مبارکباد وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت

08 نومبر ، 2024

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر جوبائیڈن نے دوسری بار صدر منتخب ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرکے صدارتی انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اقتدار کی منتقلی کویقینی بنانے کا عہد کیا اور نو منتخب صدر کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی۔