پیٹرول کے استعمال، گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھوئیں اور اس کے نتیجے میں پھیلنے والی فضائی آلودگی سے نجات پانےکیلئے بہت سےملک ٹرانسپورٹ کے برقی نظام کو فروغ دینے میں مصروف ہیں اور خیال کیا جارہا ہے کہ موجودہ دہائی کے اختتام تک بیشتر ترقی یافتہ ممالک مکمل طور پر برقی گاڑیوں پر انحصار کرنے لگیں گے۔ حکومتی پروگرام کے تحت 2030ءتک پاکستان بھر میں 10ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوجائیں گے۔یہ ہدف اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ جلد ہی وطن عزیزکو مہنگے تیل سے نجات مل جائے گی اور اس کی جگہ الیکٹرک گاڑیوں اور ان کے چارجنگ اسٹیشنوں پر انحصار بڑھ جائے گا۔وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے بدھ کے روز اسلام آباد میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ منصوبے کی نقاب کشائی کی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ نجی شعبہ جلد ہی ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ شروع کردے گا ،جس سے معیشت اور ماحول دونوں کونمایاں طور پر فائدہ پہنچے گا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اب تک 31کمپنیاں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی ظاہر کرچکی ہیں،جن میں سے 2 کو اپنی مرضی کی گاڑیاں تیار کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔پاکستان میں برقی گاڑیوں کا رواج پانا بہت سے پہلوئوں سے ضروری ہے ،خصوصاً مہنگائی کے ستائے شہریوں کو مہنگے پیٹرول سے نجات کے ساتھ ساتھ حکومت کو دھوئیں سے پاک شہری ماحول قائم کرنے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم شہباز شریف ملک میں زیادہ سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری لانے میں کوشاں ہیں اور الیکٹرک گاڑیوں اور اس سے وابستہ ٹیکنالوجی کے فروغ میں مقامی سرمایہ کار بھی دلچسپی رکھتے ہیں تاہم چارجنگ اسٹیشنوں پراپنےہی سستی بجلی پیدا کرنے کے وسائل کا ہونا بھی ضروری ہے،جس سے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا جواز پیدا نہ ہوسکے۔
باتوں سے سیاسی لیڈروں کیکتنا ہی اثر پڑے کسی پر قائم کوئی اعتبار ہونا موقوف ہے کارکردگی پر
لوڈشیڈنگ……مبشر علی زیدیکیوبا میں بجلی کا شدید بحران ہے، میں نے بتایا۔کیوں بھئی؟ ڈوڈو نے حیران ہوکر...
’’کبھی اس بات میں شک نہ کریں کہ چند سوچنے سمجھنے والے، پرعزم شہریوں کا ایک چھوٹا سا گروپ دنیا کو بدل سکتا ہے:...
پہلے تو صرف ایک آستانہ عالیہ ہوتا تھا جہاں ایک اللہ کے ولی فالج لقوہ ، کالی کھانسی ،دائمی قبض ، گردوں کی...
59سال بعد اب متحدہ عرب امارات’’اوپیک‘‘ سے نکل چکا ہے۔ اس کے محرکات اور مضمرات پر روشنی ڈالنے سے قبل اوپیک کی...
افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کو روس اور چین حتیٰ کہ خود پاکستان بھی اپنے لئے خطرہ سمجھتاتھا۔ پاکستان میں...
اگر پوری کائنات کو ایک عمارت تصور کر لیا جائے تو وہ ایک ہی ستون پر کھڑی ہے اور وہ ہے برداشت کا ستون۔ اگر اس...
ماسکو میں گزشتہ ہفتے روس اور افغانستان کے درمیان ہونے والے جس دفاعی معاہدے کی خبریں میڈیا میں ہر سطح پر گرم...