واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکا میں نئی انتظامیہ کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ، امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ 20 جنوری کو اقتدار کی پرامن منتقلی ہوگی، صدر کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کروں گا۔ دوسری جانب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کی ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ جنگوں کا جلد اختتام ہو اور یہ حماس اور حزب اللہ کیخلاف اسرائیلی فتوحات کیساتھ ہی ختم ہو۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے قوم سے پہلا خطاب کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم ملک میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج کو قبول کرتے ہیں۔‘ اُن کا کہنا تھا کہ ’شکستوں سے بچا نہیں جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک روز قبل منتخب صدر ٹرمپ سے ان کی جیت پر مبارکباد دینے کےلئے بات کی، اور انہیں یقین دلایا کہ میں اپنی پوری انتظامیہ کو ہدایت دوں گا کہ وہ پرامن اور منظم منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے۔دوسری جانب امریکا کے نو منتخب ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ اسرائیل غزہ ،حماس اور لبنان میں حزبِ اللہ کے خلاف جنگ فتوحات کے ساتھ جنگوں کا جلد خاتمہ کرے یہ ان کی جماعت ری پبلکن پارٹی کی خاتون ترجمان کے ایک نشریاتی گفتگو میں جب خاتون ترجمان الزبتھ پیکو سے جب اپنی کامیابی پر خطاب کے آخر میں ان کے ریمارکس کے وہ جنگیں شروع نہیں بلکہ ختم کرنا چاہتے ہیں اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ غزہ اسرائیل پہ توقع کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جنگیں بند کردے جس پر خاتون ترجمان نے وضاحت کی کہ ٹرمپ اسرائیل کی 100 فیصد فتح کے ساتھ ہی جنگوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، پیکو نے کہا کہ ٹرمپ اسی اندازمیں جنگوں کے خاتمے کی بات کرتے ہیں۔
کراچیبھارتی پنجاب کے وزیر اعلٰی بھگونت مان کی 4 سالہ کارکردگی پر بھارتی سیاست دان شدید اختلاف رائے کا شکار...
کراچیبھارتی پنجاب کے وزیراعلٰی بھگونت مان کی 4 سال میں ترقی کا ماڈل پاکستان میں ذراعت اور معاشی ترقی کیلئے...
ملتان ،میلسی، کوٹ ادو، دھنوٹملتان سمیت مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی آندھی ، ایک شخص زخمی،پولز گرنے کے سبب...
اسلام آباد فارم 47 حکومت ملک میں جمہوری اور آئینی اقدار کو پامال کر رہی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری...
کراچی ایوانکا ٹرمپ اور جیرڈ کشنر کے منصوبے پر البانیہ میں تنازع، عوامی احتجاج ، سازان جزیرے پر اربوں ڈالر کی...
جہانیاں نواحی گاؤں 147 ٹن آر میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں خاوند نے ساتھی سے ملکر فائرنگ کرکے...
وہاڑی حافظ محمد ارشد کے ہونہار بیٹوں عبدالرحمان اور عبدالوہاب نے بھی گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا...
کراچی ایمریٹس ایئر نے اماراتی خواتین کو ہوا بازی میں بااختیار بنانے کے عزم کے اہم قدم آگے بڑھاتے ہوئے 2قابل...