کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرا م ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے کہا کہ تحریک انصاف کے زلفی بخاری کہتے ہیں کہ عمران خان کے سلسلے میں ٹرمپ سے بات کی جائے گی جبکہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ ٹرمپ اگر عمران خان سے متعلق بات کرتے ہیں تو تحریک انصاف کا بیرونی مداخلت والا بیانیہ دفن ہوجائے گا کہ ان کی حکومت امریکہ نے گرائی تھی کیا رانا ثناء اللہ کی بات درست ہے؟ اس سوال کے جواب میں تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ یہ بھی بتا دیں کہ ٹرمپ کے آجانے سے ان کی پارٹی میں ہلکی پھلکی پریشانی کیوں ہے،تجزیہ کار فخر درانی نے کہا کہ اس سے نہ حکومت کی پریشانی کم ہوگی نہ زیادہ ہوگی ،تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہاکہ زلفی بخاری کی بالکل دوستیاں ہوں گی لیکن حکومت میں کسی قسم کی گھبراہٹ نہیں ہے،تجزیہ کار آصف بشیر چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ امریکہ سے متعلق کئی دفعہ بدل چکا ہے،امریکہ اور انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ پر پاکستان میں اثر رسوخ رکھتا ہے اور ہماری طاقتور حلقے بھی عالمی اسٹیبشلمنٹ کی بات کو اہمیت دیتے ہیں ۔ تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ کاملا ہیرس پاکستان سے مشورہ لے لیتیں انہیں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ پر فوکس کرنے کی ضرورت تھی تاکہ ٹرمپ سے انتخابی نشان چھین جاتا اور انٹرنیٹ روک جاتا فارم 47 وجود میں آجاتا اور فاتحانہ تقریر آپ کرتیں اور ٹرمپ نااہل ہو کر جیل میں بیٹھے ہوتے۔ زلفی بخاری کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کے دوران ایک بااثر پاکستانی کی ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی اور سب کچھ گوش گزار کیا گیا تھا اور اس پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یقینی بناؤں گا کہ عمران خان کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔
کراچیبھارتی پنجاب کے وزیر اعلٰی بھگونت مان کی 4 سالہ کارکردگی پر بھارتی سیاست دان شدید اختلاف رائے کا شکار...
کراچیبھارتی پنجاب کے وزیراعلٰی بھگونت مان کی 4 سال میں ترقی کا ماڈل پاکستان میں ذراعت اور معاشی ترقی کیلئے...
ملتان ،میلسی، کوٹ ادو، دھنوٹملتان سمیت مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی آندھی ، ایک شخص زخمی،پولز گرنے کے سبب...
اسلام آباد فارم 47 حکومت ملک میں جمہوری اور آئینی اقدار کو پامال کر رہی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری...
کراچی ایوانکا ٹرمپ اور جیرڈ کشنر کے منصوبے پر البانیہ میں تنازع، عوامی احتجاج ، سازان جزیرے پر اربوں ڈالر کی...
جہانیاں نواحی گاؤں 147 ٹن آر میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں خاوند نے ساتھی سے ملکر فائرنگ کرکے...
وہاڑی حافظ محمد ارشد کے ہونہار بیٹوں عبدالرحمان اور عبدالوہاب نے بھی گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا...
کراچی ایمریٹس ایئر نے اماراتی خواتین کو ہوا بازی میں بااختیار بنانے کے عزم کے اہم قدم آگے بڑھاتے ہوئے 2قابل...