آئی جی کیخلاف مقدمے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے،وفاقی حکومت

08 نومبر ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کابینہ کی طرف سے اسلام آباد پولیس کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ علی امین کے پاس عوام کیلئے کوئی پالیسی نہیں، کے پی ہائوس کسی کے باپ کی جاگیر نہیں اسے دہشتگردوں کا گڑھ نہ بنائیں۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ آئینی منصب پر بیٹھ کر صوبہ کے تمام وسائل اپنے منفی عزائم پر استعمال کر رہے ہیں، صحت، تعلیم اور روزگار پر توجہ دینے کی بجائے حقوق مانگنے والے اساتذہ کو برطرف کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔