ممبئی (اے پی پی) سلمان خان کے بعد معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو قتل کر دینے کی دھمکی موصول ہونے پر ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو انکے پروڈکشن ہاؤس میں دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں انہیں جان سے مار نے کی دھمکی دی گئی۔ فون کال جس نمبر سے آئی وہ چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں فیضان کے نام سے رجسٹرڈ اور فعال ہے۔شاہ رخ خان کی ٹیم نے اس حوالے سے ممبئی پولیس باندرہ سٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس کے مطابق رائے پورچھتیس گڑھ کے رہنے والے فیضان نامی نوجوان نے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک بار پھر قتل کی دھمکی موصول ہو چکی ہے۔
اسلام آ باد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور معاہدے...
کراچی سرمئی شاموں کے شہر حیدرآباد میں استاد راحت فتح علی خان کی آواز نے دھوم مچادی۔ قوالی پاپولر عوامی...
دبئیدبئی حکومت نے پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کی حفاظت مزید بہتر بنانے کے لئے 2030 تک مزید 31 نئے پیدل پل...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے 485 پروازیں اپریٹ کی گئیں 75 منسوخ ہوئیں جبکہ 31 پروازوں میں 1 سے 14 گھنٹے...
کراچی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی سال 2026 کی بھرتی کیلئے کراچی سے 1371 لڑکیوں سمیت 20732 امیدواروں نے...
دبئی دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کہا ہے کہ دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا کام مقررہ...
ملتان، مظفر گڑھ گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا، علی پور میں مزدوروں کو لیجانے...
لاہور کینیا کے ہائی کمشنر لیفٹیننٹ جنرل پیٹر مبوگو نجیرو نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان تعلقات صرف...