کوئٹہ ( نیٹ نیوز) پاکستانی سرحد کیساتھ ایرانی فورسز کا آپریشن،18 خود کش بمبار ہلاک،آپریشن راسک، چاہ بہار اور پرواد کے علاقوں میں کیا گیا، عسکریت پسند آئل ٹینکر ڈرائیوروں کے بھیس میں داخل ہوئے،ایرانی فورسز کی جانب سے صوبہ سیستان اور بلوچستان میں سرحد پار آپریشن کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اہداف افغان- تاجک عسکریت پسند تھے، جبکہ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اسمگلر ہو سکتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ 18 افغان۔تاجک ’خودکش بمباروں ‘ کو سیکورٹی فورسز نے راسک، چاہ بہار اور پرواد کے علاقوں میں ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند آئل ٹینکر چلانے والوں کے بھیس میں ایران میں داخل ہوئے۔
کراچی تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں کی اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کی وجہ سے مقروض ہوگئی ہوں، قرضہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں بار بار کورم کی نشاندہی کیلئے چلانا پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال...
دبئی دبئی پولیس نےشدید گرمی میں پھنسے 79بچوں کی زندگیاں بچالیں ۔ بچے گاڑیوں، گھروں اور لفٹس میں بند...
کراچی سعودی عرب کی لبنان پر تجارتی پابندی ختم، پانچ سال بعد برآمدات بحال، پابندی 2021 میں منشیات اسمگلنگ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے شہباز شریف کےہتک عزت کیس میں عمران کا حق دفاع بحال کر دیا، معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس...
وہاڑیفائرنگ سے کزن جاں بحق،نواحی علاقے بستی حاجی واہ، موضع کریم واہ میں قتل کی ایک واردات کے دوران مبینہ طور...
گلگت پاکستان مسلم لیگ کے اعلی سطحی وفد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں گلگت...
لاہور بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز...