سعودیہ، د نیا کا پہلا روباٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے والی طبی ٹیم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

08 نومبر ، 2024

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب میں دنیا میں پہلا روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے والی طبی ٹیم نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ان کے دفترمیں ملاقات کی۔سعودی ولی عہد نے سعودی ڈاکٹروں کو روبوٹ ٹیکنالوجی سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے دفترمیں سعودی میڈیکل ٹیم کا استقبال کیا جس نے روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا پہلا مکمل ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ آپریشن ریاض کے کنگ فیصل ا سپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں کیا گیا۔