زکریا یونیورسٹی کو مالی بحران کاسامنا،متعدد شعبوں کو ضم کرنے پر غور

08 نومبر ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بعد زکریا یونیورسٹی ملتان کو بھی مالی بحران کاسامنا، 40 کروڑ روپے خسارہ ہونے سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات درپیش ہیں، بلوچستان، فاٹا ،کے پی کے دو ہزار طلبہ فری داخلے پر ہیں، ہاسٹل فیسں، کینٹین بل بھی ادا نہیں کرتے، ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی آمدن بڑھانے کے لیے سپرنگ سمیسٹر لانے اور یونیورسٹی کے پانچ سے چھ ایسے ڈیپارٹمنٹ جہاں  داخلے کم ہوتے ہیں ان کو دیگر ڈیپارٹمنٹس میں ضم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے، جن میں پاکستان سٹڈیز، ہسٹری، جینڈر سٹیڈیز، لائبریری سائنسز شامل ہیں، یونیورسٹی میں ہیومن رسورس ڈیپارٹمنٹ نہیں ہے اب ڈائریکٹریٹ آف ایچ آر، ڈائریکٹریٹ آف ریسرچ اور ڈائریکٹریٹ آف کلیبریشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یونیورسٹی کے بعض حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ خسارہ کی ایک بڑی وجہ بلوچستان، فاٹا کے پی کے دو ہزار طلبہ بھی ہیں جنہیں فری داخلہ دیا گیا اورحکومت نے انکی فیسیں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن کئی سالوں سے ان کی فیسیں ادا نہیں کی گئیں، یہ طلبہ ہاسٹل کی فیسیں اور کینٹین کے بل بھی ادا نہیں کرتے۔