مانگا منڈی،چوہنگ ( نامہ نگاران ) رائیونڈ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلہ کاآغاز جمعرات کو بعد نماز عصر امیر جماعت مو لانا نذرالر حمان کے بیان سے شروع ہو گیا،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ایمان والو اپنے آپ کو اور اہلخانہ کو آگ سے بچاؤ،جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہونگے، تماری یہ آگ جس کو آدم کی اولاد جلاتی ہے، جہنم کی آگ کا سترواں حصہ ہے، آپ ؐنے فرمایا لوگووہ اس آگ سے69حصے زیادہ ہے اور ہر حصہ تمہاری اس آگ کی طرح جلانے والا ہے، اے اللہ جس طرح تونے ہمیں خوبصورت بنایا اور ہمارے اندر کا کردار بھی خوبصورت بنادے،فانی زندگی ہے ابدی زند گی کی فکر کرنے کی توفیق عطا فرما ، مولانا ابراہیم دیولہ نے کہا کہ اس نیک مشن کا حصہ بن کر اللہ سے نا طہ جوڑ لو دین سیکھنے اور سیکھانے والے بن جاؤ،اللہ نے اپنا دروازہ توبہ والوں کیلئے ہمیشہ کھلا رکھا ،اس کو کبھی بند نہیں کیا، توبہ کرکے پکے اور سچے مسلمان بن جاؤ، تبلیغی جماعت ایک خاموش اسلامی انقلا ب ہے، رائیونڈ میں دین کا کا ایک چھوٹا سا پودالگایا گیا ، آج ایک تن آور درخت ہی نہیں بین الاقوامی اور حج بیت اللہ شریف سے دوسرا بڑا اجتماع کا درجہ رکھتا ہے۔
کراچی تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں کی اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کی وجہ سے مقروض ہوگئی ہوں، قرضہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں بار بار کورم کی نشاندہی کیلئے چلانا پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال...
دبئی دبئی پولیس نےشدید گرمی میں پھنسے 79بچوں کی زندگیاں بچالیں ۔ بچے گاڑیوں، گھروں اور لفٹس میں بند...
کراچی سعودی عرب کی لبنان پر تجارتی پابندی ختم، پانچ سال بعد برآمدات بحال، پابندی 2021 میں منشیات اسمگلنگ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے شہباز شریف کےہتک عزت کیس میں عمران کا حق دفاع بحال کر دیا، معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس...
وہاڑیفائرنگ سے کزن جاں بحق،نواحی علاقے بستی حاجی واہ، موضع کریم واہ میں قتل کی ایک واردات کے دوران مبینہ طور...
گلگت پاکستان مسلم لیگ کے اعلی سطحی وفد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں گلگت...
لاہور بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز...