اسلام آباد (خبر نگار ، خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو آج صبح 10 بجے طلب کر لیا ، جبکہ اسد قیصر، شبلی فراز،علامہ ناصر عباس ،عون عباس بپی ،شیخ وقاص اکرم و دیگر کو اڈیا لہ جیل سے 3 کلومیٹر دور روک لیا گیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سرکاری وکیل کو مخاطب کر کے ریمارکس دئیے کہ ایسا بار بار کیوں ہوتا ہے؟ ہم نے لکھا تھا ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو سرکار پر جرمانہ عائد ہو گا،رخواست گزار وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت نے جیل رولز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے آرڈر کئے تھے مگر پارٹی رہنماوں کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ پھر منسوخ کر دی گئی۔ شبلی فراز ، عمر ایوب اور اسد قیصر کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ ہمیں مجبوراً بار بار عدالت آنا پڑتا ہے، قبل ازیں اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے 8پارلیمنٹیرینز کو اجازت نہ مل سکی اور وہ چار بجے تک انتظار کے بعد جیل سے واپس چلے گئے۔
اسلام آ باد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور معاہدے...
کراچی سرمئی شاموں کے شہر حیدرآباد میں استاد راحت فتح علی خان کی آواز نے دھوم مچادی۔ قوالی پاپولر عوامی...
دبئیدبئی حکومت نے پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کی حفاظت مزید بہتر بنانے کے لئے 2030 تک مزید 31 نئے پیدل پل...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے 485 پروازیں اپریٹ کی گئیں 75 منسوخ ہوئیں جبکہ 31 پروازوں میں 1 سے 14 گھنٹے...
کراچی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی سال 2026 کی بھرتی کیلئے کراچی سے 1371 لڑکیوں سمیت 20732 امیدواروں نے...
دبئی دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کہا ہے کہ دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا کام مقررہ...
ملتان، مظفر گڑھ گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا، علی پور میں مزدوروں کو لیجانے...
لاہور کینیا کے ہائی کمشنر لیفٹیننٹ جنرل پیٹر مبوگو نجیرو نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان تعلقات صرف...