ملتان ،مظفرگڑھ،کوٹ ادو،لیہ (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ ،نامہ نگار ) چوبارہ کے ریگزار میں تھل جیپ ریلی اور میلہ کی تقریبات کی آغاز ہو گیا۔سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے پرچم کشائی کر کے 4روزہ رنگا رنگ تقریبات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابق پارلیمنٹیرینز فیض الحسن سواگ، عبد الشکور سواگ، سابق ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوا،چوہدری بشارت رندھاوا، محبوب الحسن سواگ اور دیگرموجود تھے۔ تقریب میں سٹیج پرفارمنس ،ثقافتی جھومر اور مارچ پاسٹ پیش کیاگیا ۔اے سی لیہ اور اے سی چوبارہ کی ٹیموں کے مابین شوٹنگ والی بال میچ منعقدہوا جو کہ اے سی لیہ کی ٹیم نے جیت لیا۔ میلہ کے موقع پر مختلف محکموں محکمہ زراعت،لائیوسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ،پاپولیشن ویلفیئر،جنگلات،تعلیم ودیگر کی طرف سے خوبصورت سٹالز سجائے گئے جو شرکا کی دلچسپی باعث بنے رہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی ،پارکنگ کے بہترین انتظامات کیے گئے۔ میلہ کی رنگارنگ تقاریب 10نومبرتک جاری رہیں گی ۔ 08نومبربروز جمعہ کو 11:30بجے پرچم کشائی ،سٹیج پرفارمنس،ثقافتی جھومر ،01بجے گھڑ ڈانس،ڈیڑھ بجے نیزہ بازی،رات8بجے میوزیکل نائٹ کا انعقاد ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میلہ میں آنے جانے کے لیے فری ٹرانسپورٹ سروس بھی مہیاکی جارہی ہے۔ نویں تھل جیپ ریلی کے پہلے روز رجسٹریشن،ٹیگنگ اور گاڑیوں کی انسپکشن کا عمل جاری رہا،80 سے زائد مردو خواتین ریسرز نے اپنی رجسٹریشن کروالی،آج کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے ہونگے،ضلع مظفرگڑھ اور کوٹ ادو کے ڈپٹی کمشنرز نے آج مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے.نویں تھل جیپ ریلی کے لیے ضلع مظفر گڑھ،کوٹ ادو اور لیہ کے علاقوں پر مشتمل تقریباً 200 کلومیٹر طویل،ریتلا اور دشوار گزار ٹریک تیار کیا گیا ہے،تفصیلات کیمطابق نویں تھل جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے،گزشتہ روز ہیڈ محمد والا کے قریب چھانگا مانگا ٹیلے پر ایونٹ کے پہلے روز رجسٹریشن، ٹیگنگ اور گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی۔پہلے روز 80 سے زائد مردو خواتین ریسرز نے ریس کیلئے رجسٹریشن کروائی،اس موقع گاڑیوں کی ٹیگنگ اور انسپکشن بھی کی گئی۔
پشاور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی خیبر پختونخوا کمیٹی کے چیئرمین پیر ہارون شاہ کی قیادت میں اخبارات کے...
ڈیرہ اسما عیل خان تحصیل درابن کے علاقہ گرہ مدد میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب...
اسلام آباد وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر، عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک بھر کی عدالتوں میں 22 لاکھ 60 ہزار سے زائد...
ملتان صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے جامعہ زکریا میں فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی کیمپس 2026...
اسلام آباد ایوان بالا نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایات پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں نافذ کیے گئے جامع...
کراچی بل گیٹس اور ایپسٹین کی قریبی مشاورتی شخصیت کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ میلانئی واکر عالمی...
کراچی راجکمار ہیرانی کی مشہور بھارتی فلم "پی کے" میں ایک نابینا بھکاری کے 5 سیکنڈ کے کردار نے اس اصلی بھکاری کی...
اسلام آباد او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 12 نئے ذخائر دریافت کیے ہیں جن سے یومیہ 16,645...