ڈیرہ کوئٹہ روڈ پر المناک حادثہ، 4 خواتین اساتذہ سمیت 5 افراد جاں بحق،6 زخمی

08 نومبر ، 2024

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ)بین الصوبائی شاہراہ ڈیرہ کوئٹہ روڈ پر المناک حادثہ ،سکول سٹاف وین اور ٹرک میں تصادم ،4 خواتین اساتذہ سمیت 5 افراد جاں بحق ، 6 شدید زخمی تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی شاہرا ہ ڈیرہ کوئٹہ روڈ ڈی جی خان ائیر پورٹ کے نزدیک غفلت ،لاپرواہی اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کر تے ہو ئے بلوچستان سے آنے والے ٹرک نےسکول سٹاف وین جس میں نجی سکول کی خواتین اساتذہ اور پرنسپل سوارتھا سے ٹکراگئی حادثہ کے نتیجہ میں پرنسپل سید امجد امین اور چار خواتین ٹیچرز کرن بی بی، مس نوشین، مس طاہرہ اور گل زریں جاں بحق ہوگئے جبکہ 6زخمیوں ٹیچرز 22سالہ علیزہ، 21 سالہ زہرہ اسلم ،، 35سالہ منزہ بی بی، 21 سالہ مس افشین اور 21سالہ شہرین کو ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔