آئی سی سی نے پاک ،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں استعمال ہونے والی پچز کو تسلی بخش قرار دیدیا

08 نومبر ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں استعمال ہونے والی پچز کو تسلی بخش قرار دیدیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی گئی ، آئی سی سی نے دونوں شہروں کی پچز کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔