دنیاپور میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 17 وارداتوں میں ملوث ملزم ہلاک

08 نومبر ، 2024

لودھراں (نمائندہ جنگ) دنیاپور میں مبینہ پولیس مقابلہ ڈکیتی اور دیگر 17 سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم ہلاک، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار ہوگیا، ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کو کال موصول ہوئی کہ صدر کہروڑپکا چوکی مستی کے علاقے سے شہری سے تین ملزمان موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ہیں جس پر ایس ایچ او صدر کہروڑپکا عمران گجر نے بھاری نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کرائی اور ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا اور 27 ایم علاقہ تھانہ صدر دنیاپور پر آمنا سامنا ہوتے ہی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا مقابلہ کیا پولیس مقابلے کے دوران گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت بلال عرف بلا کے نام سے ہوئی ہے ۔