اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جمعرات کو چیئرمین فیصل سلیم کی زیر صدارت اجلاس میں صہیونیت کو بطور مذہب اپنانے، اس پر عمل پیرا ہونے، اس کی تبلیغ و اشاعت کرنے کے مرتکب کو 3 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، صیہونی علامات کی نمائش پر دو سال قید اور 30ہزار جرمانہ ہوگا ،سینیٹر افنان اللہ نے کہا صہونیت کی زہنیت اور نظریات اس وقت دنیا میں ہےصہونیت کی کتابوں میں لکھا ہے کہ جو اپ سے اتفاق نہ کرے انھیں قتل کر دویہ اس نظریہ کے تحت غزہ میں بچوں کو شہید کر رہے ہیں،پاکستان میں بھی صہونیت کے نظریات کے لوگ موجود ہیں وزارت داخلہ کی جانب سے بل کی مخالفت نہیں کی گئی ۔۔صیہونیت ایک نسلی، مذہبی اور سیاسی نظریہ ہے، صہونیت مقاصد کے حصول کے لئے انتہا پسند طریقے اور وسائل اختیار کرتا ہے پاکستان نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور مختلف مذاہب اور عقائد کے لیے رواداری کا مظاہرہ کیا ہے ایک مسلم ریاست ہونے کے ناطے پاکستان میں صیہونیت کی تبلیغ یا اس کے نشان کی نمائش برداشت نہیں کی جا سکتی۔ جبکہ نیشنل فارنزک ایجنسی ترمیمی بل کی بھی منظوری دیدی گئی۔
کراچی تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں کی اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کی وجہ سے مقروض ہوگئی ہوں، قرضہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں بار بار کورم کی نشاندہی کیلئے چلانا پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال...
دبئی دبئی پولیس نےشدید گرمی میں پھنسے 79بچوں کی زندگیاں بچالیں ۔ بچے گاڑیوں، گھروں اور لفٹس میں بند...
کراچی سعودی عرب کی لبنان پر تجارتی پابندی ختم، پانچ سال بعد برآمدات بحال، پابندی 2021 میں منشیات اسمگلنگ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے شہباز شریف کےہتک عزت کیس میں عمران کا حق دفاع بحال کر دیا، معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس...
وہاڑیفائرنگ سے کزن جاں بحق،نواحی علاقے بستی حاجی واہ، موضع کریم واہ میں قتل کی ایک واردات کے دوران مبینہ طور...
گلگت پاکستان مسلم لیگ کے اعلی سطحی وفد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں گلگت...
لاہور بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز...