الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم پر جرمانہ عائد کردیا

08 نومبر ، 2024

کراچی(جنگ نیوز)الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن پر جرمانہ عائد کردیا۔حافظ نعیم الرحمٰن پر کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب گزشتہ روز جمع کرایا تھا، ڈی ایم او نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حافظ نعیم پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔حکم نامے کے مطابق ٹاؤن چیئرمین گلبرگ اور یوسی چیئرمین پر بھی 10، 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔