سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں بڑااضافہ

08 نومبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کے ہاوس رینٹ اور جوڈیشل الاونسز میں بھی اضافہ کر دیا۔ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کا ہاوس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا جبکہ جوڈیشل الاونس 4 لاکھ 28 ہزار 40 روپے سے بڑھا کر 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ ججز (لیو ، پنشن اینڈ پریویلیجز) ترمیمی آرڈر 2024 پر قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کے دستخط کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔