اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت گورنمنٹ اسکیم کی حج در خواستیں نومبر کے وسط میں وصول کرے گی۔ گورنمنٹ اسکیم کے تحت 89605عازمینحج فریضہ حج کیلئے جائیں گے۔ ان میں سے پانچ ہزار سپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر اسکیم کے تحت جائیں گے۔وزیر مذہبی امور چوہدری سا لک حسین حج پالیسی کا با ضابطہ اعلان اگلے ہفتے کریں گےجوبیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔سرکاری سکیم کے ذریعے حج بیت اللہ جانے کے خواہش مند عازمین حج کیلئے اچھی خبر بھی ہے کہ حج پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی سکیم بھی متعارف کروا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزارت مذہبی امور کےذرائع کے مطابق حج پیکج کےواجبات کو یکمشت کی بجا ئےتین اقساط میں وصول کیا جا ئے گا ۔ ابتدائی طور پر حج در خواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کئے جائیںگے۔حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید چار لا کھ روپےکی ادائیگی لازمی ہوگی۔ باقی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جا ئے گی۔ مختلف سنگین نو عیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے ۔ پاکستانی عازمین حج کے لئے وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی شرائط کے مطابق صحت پالیسی تیار کرلی ہے جس کے مطا بق ڈائیلاسز کرانے والے افراد کے اس سال حج پر جانے کی پابندی ہوگی۔ہارٹ اٹیک اور سانس پھولنے کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے۔پھیپڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس پر زندہ افراد بھی حج نہیں کرسکیں گے۔ایسے مریض جن کے جگر فیل ہونے کا خدشہ ہو وہ بھی حج پر نہیں جاسکیں گے۔سنگین اعصابی اور نفسیاتی امراض میں مبتلا اشخاص پر بھی پابندی ہوگی۔پیٹ میں پانی بھرنے، منہ یا بڑی آنت سے خون آنے کی بیماری بھی فہرست میں شامل ہے۔جسمانی اعضا کو حرکت دینے سے معذور افراد بھی حج پر نہیں جاسکیں گے ۔کمزور یادداشت یا بھولنے کی بیماری میں مبتلا افراد کے بھی حج پر جانے کی پابندی ہو گی۔7 ماہ کی حاملہ خاتون کو بھی حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔منتقل ہونے والی بیماریوں میں مبتلا مریضوں پر بھی پابندی ہوگی۔ٹی بی اور کیسنر کے زیر علاج مریض بھی حج پر نہیں جاسکتے۔انفلوئنزا، ڈینگی اور کرونا کے مریض بھی حج پر نہیں جاسکتے۔عازمین کیلئے گردن توڑ بخار، انفلوئنزا، کرونا اور پولیو سرٹیفکیٹ لازم قرار دیاگیا ہے۔ بارہ سال سے کم عمر کے بچے حج پر نہیںجاسکتے۔
واشنگٹن ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی اور برآمدات پر ٹیکسز میں اضافے...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال کو تفویض...
اسلام آباد پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 18 کے عہدیداروں کو بنیادی سکیل 19 میں ترقی دینے کیلئے آج 22 جنوری...
اسلام آباد انٹرنیشنل کسٹم ڈے دنیا بھر کی طرح 26 جنوری کو پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔ چیئرمین راشد محمود...