انصار عباسی
اسلام آباد : اعلیٰ اختیارات کے حامل سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 15؍ ماہ کے وقفے کے بعد نومبر کے آخری ہفتے میں ہونے جا رہا ہے جس میں 20؍ اور 21؍ گریڈ کی سیکڑوں خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے تقریباً ایک ہزار افسران کے پروموشن کیسز پر غور کیا جائے گا۔ ہائی لیول پروموشن کیلئے جن افسران کے ناموں پر غور کیا جائے گا ان میں سے بیشتر کا تعلق سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے مختلف آکیوپیشنل گروپس سے ہے۔ سی ایس ایس گروپس اور کیڈرز سے تعلق رکھنے والے تقریباً 800؍ افسران گریڈ 20؍ اور 21؍ میں ترقی کیلئے دوڑ میں ہیں۔ جن دیگر افسران کے کیسز پر غور کیا جائے گا ان کا تعلق مختلف سرکاری محکموں اور ایجنسیوں کے ایکس کیڈر افسران ہیں۔ پیشہ ورانہ گروپوں میں پروموشن کیلئے جن افسران کے ناموں پر غور کیا جائے گا ان میں زیادہ تر افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس)، پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی)، سیکریٹریٹ گروپ (ایس جی)، ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) اور پاکستان کسٹمز سروس (پی سی ایس) سے ہے۔ پی اے ایس کیلئے گریڈ 20؍ اور 21؍ میں دستیاب اسامیاں سب سے زیادہ ہیں جس کے بعد زیادہ اسامیاں پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس (پی اے اے ایس)، ایس جی اور پی ایس پی گروپ میں ہیں۔ 15 ماہ کے وقفے کے بعد، اعلیٰ اختیارات کے حامل سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس نومبر 2024 کے آخری ہفتے میں ہوگا جس میں ایک ہزار افسران کو ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔ یہ اجلاس 24، 25 اور 26 نومبر کو ہونا ہے۔ اگر بورڈ تین روز میں اپنا کام مکمل نہ کر پایا تو 27 اور 28 نومبر کو بھی بورڈ کا اجلاس رکھا گیا ہے۔ توقع ہے کہ 300 سے 400 افسران کو 20؍ اور 21؍ گریڈ میں ترقی دینے کیلئے سی ایس بی سفارش کرے گا۔ سی ایس بی کا گزشتہ اجلاس اگست 2023 کے اوائل میں ہوا تھا۔ پروموشن پالیسی کے مطابق سی ایس بی کا اجلاس سال میں دو مرتبہ ہونا چاہئے لیکن اس بار طویل وقفے کے بعد یہ اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ چونکہ نگراں حکومت کو سرکاری ملازمین کو ترقی دینے کا مینڈیٹ حاصل نہیں، لہٰذا اس عرصہ کے دوران سی ایس بی کا اجلاس نہیں ہو سکا۔ ایک ذریعے کے مطابق، معاملہ درحقیقت چیئرمین ایف پی ایس سی کی عدم موجودگی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، جو سی ایس بی کے سربراہ (چیئرمین) بھی ہیں۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے چیئرمین کا عہدہ حال ہی میں پُر ہوا جس کے بعد انہوں نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آگاہ کیا کہ سی ایس بی کا اجلاس نومبر کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جائے۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی نے مسلسل آٹھویں روز بھی ایوان میںاحتجاج جاری رکھا ، نعرے بازی کی...
اسلام آ باد جونیئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے...
اسلام آ باد چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزنارتھ ایس ایم نبیل نے نئے ٹیکس قانون میں جائیداد کی...
اسلام آباد پاکستان نے تیل سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کا آغاز کردیا، غیر قانونی پیٹرول پمپس کی روک تھام...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو سٹار لنک کے حوالے...
اسلام آباد کیا نیشنل کرائم ایجنسی اور پراپرٹی ٹائیکون نے 190؍ ملین پائونڈز کی وطن واپسی کے معاہدے کو...
اسلام آبادپاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ اتحاد نازک دور میں داخل ہوگیا ۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری...
اسلام آباد وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گھر سے گھر تک سہولیات کی فراہمی اور مناسک حج کی ادائیگی کے لئے...