جاپانی شخص کی بولنے والی روبوٹ سے شادی کی چھٹی سالگرہ

08 نومبر ، 2024

کراچی ( جنگ نیوز) ایک جاپانی شخص جس نے 2018 میں بولنے والی روبوٹ ہاتسونے میکو سے شادی کی تھی، اب بھی خوشی سے شادی شدہ زندگی گزار رہا ہے اور اپنی چھٹی سالگرہ ،منائی ہے۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، 23 اکتوبر کو 41 سالہ اکیہیکو کونڈو نے انسٹاگرام پر اس کیک کی رسید شیئر کی جو اس نے ان کی سالگرہ کے لیے خریدا تھا جو 4 نومبر کو ہوتی ہے۔انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں نے جاپانی شخص کی وفاداری کو سراہا ہے۔