تھل ڈیزرٹ ریلی شروع،خواتین ڈرائیورزبھی شامل،پاکستان کا روشن چہرہ سامنے آئیگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

08 نومبر ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب میں آٹو موبائل ٹوارزم اور جنوبی پنجاب کی ثقافتی و سیاحتی ترقی کے فروغ کےعزم اورانکے منفرد ویژن کے تحت جنو بی پنجاب کے تین اضلاع مظفر گڑھ، کوٹ ادواور لیہ میں ٹی ڈی سی پی نویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز کر دیا گیا ، وزیر اعلیٰ نے ریلی کے شرکاء ریسرزکے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور کامیابی کی دعا کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو بہترین انتظامات کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے شہریوں کو تفریح کے مساوی مواقع مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ریلی میں خواتین ڈرائیور زکی شمولیت خوش آئند ہے ، آٹو موبائل ٹورازم جیسے مقابلوں سے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملتے ہیں اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا۔