اسلام آباد( رپورٹ، حنیف خالد) پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے سٹیٹ آف دی آرٹ ایم ایل ون( مین لائن ون) پروجیکٹ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،کراچی سے پشاور سٹیٹ آف آر ٹ دو الگ الگ ٹریک بچھانے پر1854ارب روپے کا تخمینہ،منصوبے کیلئے 85فیصد فنڈز چین، 15 فیصد پاکستان کی جانب سے فراہم کئے جائیں گے ۔چینی سفارتخانے اور پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور تک سٹیٹ آف دی آرٹ الٹرا ماڈرن آنے جانے کیلئے الگ الگ ریلوے پٹڑی بچھانے کے منصوبے پر 6 ارب 67 کروڑ ڈالر ( 1854ارب پاکستانی روپے) لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اس منصوبے کی فنانسنگ کے لئے اعلیٰ سطح پر رابطے کئے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ چین کی جانب سے 6.7بلین ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے لئے 2.3 فیصد شرح سود پر قرض فراہم کیا جائے گاجس میں سے 85 فیصد فنڈز چین فراہم کرے گا جبکہ 15 فیصد فنڈز پاکستان کی جانب سے فراہم کئے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے تحت 1726 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کی جائے گی جس کی فنانسنگ کی منظوری چین کی جانب سے دیئے جانے کا امکان ہے۔ اس منصوبے کا سنگ بنیاد فوری طور پر رکھا جائے گا اور 2025 تک کام کا آغاز کر دیا جائے گاجبکہ اس کی تکمیل کا ہدف 2030مقرر کیا گیا ہے۔ اس اپ گریڈیشن کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی اور فریٹ ٹرینوں کے معیار میں بھی بہتری لائی جائے گی۔منصوبے کے تحت کراچی سے حیدرآباد تک ریلوے سیکشن میں 50 فیصد بہتری متوقع ہے جبکہ کراچی سے لاہور کا سفر بھی 20 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 10 گھنٹے رہ جائے گا۔ ایم ایل ون منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مزید بہتری کیلئے 3.1بلین ڈالر خرچ کئے جائیں گے جبکہ تیسرے مرحلے میں لاگت کا تخمینہ 2.3 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت 634 کلومیٹر طویل آہنی باڑ لگائی جائیگی تاکہ جانور پٹڑی پر نہ آ سکیں جس سے ملک میں ریلوے کی صورتحال میں واضح بہتری آئے گی اور عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
واشنگٹن ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی اور برآمدات پر ٹیکسز میں اضافے...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال کو تفویض...
اسلام آباد پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 18 کے عہدیداروں کو بنیادی سکیل 19 میں ترقی دینے کیلئے آج 22 جنوری...
اسلام آباد انٹرنیشنل کسٹم ڈے دنیا بھر کی طرح 26 جنوری کو پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔ چیئرمین راشد محمود...