اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار جے پی سنگھ نے افغان دارالحکومت کابل میں افغان وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور سابق صدر حامد کرزئی سے اہم ملاقاتیں کیں۔ افغان دارالحکومت سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق، ذرائع نے بتایا کہ طالبان حکومت کے وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد کی یہ پہلی سرکاری ملاقات تھی جب طالبان نے تین سال قبل امریکی افواج کے افراتفری میں انخلا کے دوران اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔ جے پی سنگھ، جو بھارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں ،یہ افغانستان پر بھارت کے اہم نمائندے رہے ہیں اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ انہوں نے پہلے اسلام آباد میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔انہوں نے طالبان کے بانی اور مرحوم امیر ملا محمد عمر کے بیٹے محمد یعقوب مجاہد کے ساتھ مذاکرات کیے۔ بھارتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ان مذاکرات میں تعلقات کو وسعت دینے اور ملک کے لیے انسانی امداد کو فروغ دینے کے طریقے زیر غور آئے۔ جے پی سنگھ نے اقتدار کی تبدیلی کے بعد دوسری مرتبہ کابل کا دورہ کیا اور افغان نمایاں شخصیات سے پہلی ملاقات کی۔جے پی سنگھ، جو جنوبی بلاک میں وزارت خارجہ کے پاکستان-افغانستان-ایران ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری ہیں، نے طالبان کے ساتھ بھارتی رابطوں کی قیادت کی ہے۔ ملا یعقوب نے ماضی میں بھارتی نمائندوں کے ساتھ عوامی سطح پر بات چیت نہیں کی تھی۔ جے پی سنگھ نے طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور سابق صدر حامد کرزئی کے ساتھ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ بھارتی جانب سے ان ملاقاتوں پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔یعقوب افغانستان کے نائب رہنما ہیں اور 2020 سے طالبان کے فوجی سربراہ رہے ہیں۔ ملاقات نے دونوں فریقوں کی دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کو اجاگر کیا۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی نے مسلسل آٹھویں روز بھی ایوان میںاحتجاج جاری رکھا ، نعرے بازی کی...
اسلام آ باد جونیئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے...
اسلام آ باد چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزنارتھ ایس ایم نبیل نے نئے ٹیکس قانون میں جائیداد کی...
اسلام آباد پاکستان نے تیل سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کا آغاز کردیا، غیر قانونی پیٹرول پمپس کی روک تھام...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو سٹار لنک کے حوالے...
اسلام آباد کیا نیشنل کرائم ایجنسی اور پراپرٹی ٹائیکون نے 190؍ ملین پائونڈز کی وطن واپسی کے معاہدے کو...
اسلام آبادپاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ اتحاد نازک دور میں داخل ہوگیا ۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری...
اسلام آباد وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گھر سے گھر تک سہولیات کی فراہمی اور مناسک حج کی ادائیگی کے لئے...