پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

08 نومبر ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی، خلاف ورزی پر موبائل فون ضبط کرلیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر موبائل فون ضبط کر کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ۔