یہ نہیں ہوگا ٹرمپ کی کال آئے اور عمران کو حوالے کردیں، وزیردفاع

08 نومبر ، 2024

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوگا ٹرمپ کی کال آئے اور عمران کو حوالے کردیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے لکھا کہ ‏بعض افراد کا کہنا ہے کہ امریکا سے کال آنے کی دیر ہے اور عمران خان کو کال کرنے والوں کے حوالے کر دیا جائے گا اور پاکستان کال پہ انکار کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔