اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایک مثبت پیشرفت میں قطر نے 5 ایل این جی کارگوز کی آمد کو 2026 تک موخر کر دیا ہے جو پاکستان کو بیل آؤٹ کرنے کے لیے 2025 میں پہنچنا تھے۔ پاکستان کو ایل این جی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لائن پیک پریشر کئی گنا بڑھ گیا جس کی وجہ سے ملک کے قومی پائپ لائن نیٹ ورک کو خطرہ لاحق ہو گیا جس کی بنیادی وجہ ملک بھر میں گیس کی کھپت میں بڑے پیمانے پر کمی ہے۔ وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ قطر نے پاکستان کی باضابطہ درخواست کو قبول کیا ہے جس کی وجہ سے حکام نے 2025 کے لیے ایل این جی کارگوز کی سالانہ ترسیل کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پاکستان نے قبل ازیں باضابطہ طور پر قطر سے درخواست کی تھی کہ پانچ ایل این جی کارگوز کی ری شیڈولنگ کی جائے جو کیلنڈر سال 2025 میں درآمد کئے جانے تھے اور اب ملک کو 2026 میں دونوں معاہدوں کی لچکدار شق کے تحت وہ مل جائیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورہ قطر میں مبینہ طور پر 5 آر ایل این جی کارگوز کی التوا کا معاملہ اٹھایا تھا۔
واشنگٹن ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی اور برآمدات پر ٹیکسز میں اضافے...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال کو تفویض...
اسلام آباد پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 18 کے عہدیداروں کو بنیادی سکیل 19 میں ترقی دینے کیلئے آج 22 جنوری...
اسلام آباد انٹرنیشنل کسٹم ڈے دنیا بھر کی طرح 26 جنوری کو پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔ چیئرمین راشد محمود...