مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، بی جے پی ارکان کو باہر نکال دیا گیا

08 نومبر ، 2024

سرینگر (جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، بی جے پی ارکان کو باہر نکال دیا گیا ، بی جے پی ارکان کی آرٹیکل 370کی دوسری قرارداد کی کاپیز چھیننے کی کوشش ، مارشلز سے جھگڑے ہوئے۔ ادھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک تقریر سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت آرٹیکل 370بحال نہیں کرسکتی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل ایز اور مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے مارشلوں کے درمیان اس وقت جھگڑا شروع ہوا جب اسپیکر نے خصوصی درجہ کی قرارداد پر اپنے احتجاج کے دوران دھاوا بولنے والے اپوزیشن اراکین کو نکالنے کی ہدایت کی۔