چینی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

08 نومبر ، 2024

بیجنگ (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔شنہوا کے مطابق چینی صدر نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ نئے دور میں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کریں، تاکہ دونوں ممالک اور وسیع تر دنیا کو فائدہ پہنچے۔انہوں نے مستحکم، مضبوط اور پائیدار تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے کام کریں گے اور بین الاقوامی برادری کی خواہشات پر پورا اتریں گے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں فریق باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیتنے والے تعاون کے اصولوں کو برقرار رکھیں گے، بات چیت اور رابطے کو مضبوط کریں گے، اختلافات کو مناسب طریقے سے منظم کریں گے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دیں گے۔