اسلام آباد(عبدالقیوم صدیقی /ایجنسیاں) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج مختلف اوقات میں جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس طلب کر لیے ہیں‘ذرائع کے مطابق آج دن 11بجے چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں اعلی عدلیہ کے ججوں اور الیکشن کمیشن ارکان کے خلاف جمع کروائی گئی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا ‘ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے6جج صاحبان کی جانب سے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کے معاملے پر بھی غور کیا جائیگا‘دوسری جانب چیف جسٹس ہی کی زیر صدارت منعقدہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچوں کی تشکیل کے لئے ججوں کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا‘یہ اجلاس دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔علاوہ ازیں چیف جسٹس کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی عدالتوں(اے ٹی سی ) کے انتظامی ججوں کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔چیف جسٹس نے انصاف کی فراہمی کو بڑی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ غیر جانبداری اور خوف یا حمایت کے بغیرقانون کی پاسداری کریں۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ پاکستان میں اس وقت اے ٹی سی کے کل 2,273 مقدمات زیر التوا ہیں جن میں سے 1,372 مقدمات صرف سندھ میں زیر التوا ہیں۔ چیف جسٹس نے مقدمات کے بیک لاگ پر تشویش کا اظہار کیا اور انصاف میں تاخیر کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے ان مقدمات کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز کوڈ آف کنڈکٹ سمیت مختلف امور پر غور کیا جائے گا ، سپریم جوڈیشل کونسل کا آخری اجلاس کئی ماہ قبل سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں ہوا تھا جس میں ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کی گئی تھی کہ جج کسی وضاحت طلب معاملے پر اپنی وضاحت دے سکتا ہے۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...