سڈنی (جنگ نیوز / اے ایف پی) آسٹریلیا نے بچوں کو ذہنی اور جسمانی نقصان اور بدسلوکی کے خطرات کے پیش نظر 16سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر عالمی پابندی کی تجویز دیدی ہے ۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کا بڑھتا اثرو رسوخ ہمارے بچوں کو حقیقی معنوں میں نقصان پہنچا رہا ہے ، ٹیکنالوجی کمپنیز عمر کی حد لاگو کرنے کی پابند ہوں گی ، کمر عمر صارفین سوشل میڈیا استعمال کرتے پائے گئے بھاری جرمانے ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ ہمارے بچوں کو حقیقی معنوں میں نقصان پہنچا رہا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزیر اعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں عمر کی حد لاگو کرنے کی پابند ہوں گی اور اگر کم عمر صارفین خامیوں کے ذریعے سوشل میڈیا استعمال کرتے پائے گئے تو انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آسٹریلیا سوشل میڈیا کو پاک کرنے کی خواہمشند اقوام کے ہراول دستے میں شامل ہے اور مجوزہ عمر کی حد کا اطلاق دنیا بھر بچوں کے حوالے سے اٹھایا جانے والا سخت ترین قدم ہے۔ آسٹریلوی پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’یہ والدین کیلئے ہے، سوشل میڈیا بچوں کو حقیقی معنوں میں نقصان پہنچا رہا ہے اور میں اس کے لیے وقت مانگ رہا ہوں‘۔ نئے قوانین نومبر کے اختتام میں پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے سے قبل رواں ہفتے ریاستی اور علاقائی رہنماؤں کے سامنے پیش کیے جائیں گے ۔قانون کی منظوری کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیوں کو عمر کی حد کے اطلاق اور پابندی عائد کرنے کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرنے کیلئے ایک سال کا رعایتی وقت دیا جائیگا۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...