اسلام آباد( رپورٹ، حنیف خالد) پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے سٹیٹ آف دی آرٹ ایم ایل ون( مین لائن ون) پروجیکٹ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،کراچی سے پشاور سٹیٹ آف آر ٹ دو الگ الگ ٹریک بچھانے پر1854ارب روپے کا تخمینہ،منصوبے کیلئے 85فیصد فنڈز چین، 15 فیصد پاکستان کی جانب سے فراہم کئے جائیں گے ۔چینی سفارتخانے اور پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور تک سٹیٹ آف دی آرٹ الٹرا ماڈرن آنے جانے کیلئے الگ الگ ریلوے پٹڑی بچھانے کے منصوبے پر 6 ارب 67 کروڑ ڈالر (1854ارب پاکستانی روپے) لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اس منصوبے کی فنانسنگ کے لئے اعلیٰ سطح پر رابطے کئے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ چین کی جانب سے 6.7 بلین ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے لئے 2.3 فیصد شرح سود پر قرض فراہم کیا جائے گاجس میں سے 85 فیصد فنڈز چین فراہم کرے گا جبکہ 15 فیصد فنڈز پاکستان کی جانب سے فراہم کئے جائیں گے۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...