اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار جے پی سنگھ نے افغان دارالحکومت کابل میں افغان وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور سابق صدر حامد کرزئی سے اہم ملاقاتیں کیں۔ افغان دارالحکومت سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق، ذرائع نے بتایا کہ طالبان حکومت کے وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد کی یہ پہلی سرکاری ملاقات تھی جب طالبان نے تین سال قبل امریکی افواج کے افراتفری میں انخلا کے دوران اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔ جے پی سنگھ، جو بھارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں ،یہ افغانستان پر بھارت کے اہم نمائندے رہے ہیں اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ انہوں نے پہلے اسلام آباد میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔انہوں نے طالبان کے بانی اور مرحوم امیر ملا محمد عمر کے بیٹے محمد یعقوب مجاہد کے ساتھ مذاکرات کیے۔ بھارتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ان مذاکرات میں تعلقات کو وسعت دینے اور ملک کیلئے انسانی امداد کو فروغ دینے کے طریقے زیر غور آئے۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...