اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) تین ماہ پہلے پنجاب سندھ خیبرپختونخوا بلوچستان میں چینی کے ایکس مل ریٹ 135 روپے کلو تھے لیکن 7 نومبر جمعرات کو شوگر مارکیٹ میں چینی کے ریٹ مسلسل کم ہوتے ہوتے 118 روپے فی کلو تک نیچے آگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے قیمتوں میں کمی کاجو رجحان شروع کیا اس کے مطابق جنوبی پنجاب میں چینی کے ایکس مل ریٹ 118روپے کلو، وسطی پنجاب میں چینی کے ایکس مل ریٹ 122روپے کلو تک ہوگئے۔ لوئر سندھ میں چینی کے ایکس مل ریٹ 119 روپے، اپر سندھ میں چینی کے ایکس مل ریٹ 118 روپے کلو تک نیچے آگئے۔ خیبرپختونخوا میں چینی کے ایکس مل ریٹ 123 روپے کلو تک نیچے آگئے۔ دریں اثناء پاکستان شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ممبر ماجد ملک نے جنگ کو بتایا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی 500 ڈالر فی ٹن تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ پاکستان کی شوگر ملوں نے پانچ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کا کوٹہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے اجلاس سے منظوری لیکر پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا کوٹہ شوگر انڈسٹری کو لیکر دیا تھا وہ ابھی تک سو فیصد چینی برآمد نہیں ہوئی۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...