کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی نے کہا ہےکہ جو چیز ان کی انتخابی مہم میں ترجیح نہیں رہی وہ کیسے صدر بننے کے بعد ترجیح ہوجائے گی،ٹرمپ ہر کام میں اپنا فائدہ دیکھتے ہیں یا صدر بننے کے بعد وہ امریکہ کا فائدہ بھی دیکھیں گے تحریک انصاف کو اس بات پر قائل کرنا پڑے گا کہ ٹرمپ کو یا امریکہ کو کیا فائدہ ہوگا کہ وہ عمران خان کی رہائی میں دلچسپی لے،ٹرمپ نے منتخب ہونے کے بعد تین ملکوں کے سربراہوں سے بات کی ہے ایک مودی، دوسرا سعودی ولی عہد اور تیسرے اسرائیل کے وزیراعظم ان میں سے کسی نے عمران خان نے سفارش نہیں کی ہوگی۔سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی نے کہا کہ 2017 میں خواجہ آصف جو وزیر دفاع تھے انہوں نے الزام لگایا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جو پالیسی جنوبی ایشیا کے بارے میں آئی تھی وہ میں نے لکھی اس پر بھی میں نے کہا تھا کہ امریکہ کو سمجھنے کی کوشش کریں عمران خان کو بھی یہی سمجھانا چاہتا ہوں کہ ان کے کان کچے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ صدر بائیڈن جیسا سیاسی طور پر تجربہ کار آدمی کسی کے کان بھرنے سے پالیسی بنائے گا۔
کوئٹہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرمنگل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ذرائع...
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی عالمی طبی جریدے کا کہنا ہے پہلی بار اینٹی وائرل گولی سے کووِڈ-19 سے بچاؤ ممکن ہے۔نیو انگلینڈ جرنل آف...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...